پنجاب کو کرائم فری بنانے کیلئے کوشاں ہیں،آئی جی پنجاب پولیس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پویس پنجاب رائو عبدالکریم کا فیصل آباد کا دورہ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو عبدالکریم نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔پولیس لائنز فیصل آباد پہنچنے پر آر پی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا، سی پی او فیصل آباد تنویر حسین سمیت سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پولیس لائنز میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔آئی جی پنجاب نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔بعدازاں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس لائنز فیصل آباد میں منعقدہ اجلاس عام سے خطاب کیا۔اجلاس عام میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز جھنگ ساجد حسین، ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ، چنیوٹ ڈاکٹر عاطف نوید، سی ٹی اوناصر رانا، ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال،ڈویژنل ایس پیز اور سی ٹی ڈی کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محفوظ اور کرائم فری پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پولیس فورس کو شاں ہے جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ،شہریوں کو انصاف کی فراہمی مزید مثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں کے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریجن فیصل آباد کے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔بعدازاں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سیف سٹی کا وزٹ کیا۔ ایس ایس پی سیف سٹی فواد احمد نے آئی جی پنجاب کو جدید کیمروں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، جدید مانیٹرنگ سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی- سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے شہر کے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، ریسپانس سسٹم کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ سے بھرپور استفادہ کریں – شہریوں کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے مانیٹرنگ سسٹم میں مزید بہتری لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ سیف سٹی فیصل آباد کے آپریشنل ہونے سے سنگین جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔سنگین جرائم میں نمایاں کمی سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر پی او سہیل اختر سکھیراکی زیرقیادت ریجن فیصل آباد میں پولیس اور عوام کی مشترکہ کاوشوں سے منشیات کا خاتمہ یقینی بنایا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی کاوشوں سے محکمہ پولیس میں افسران و اہلکاران کی ویلیفئیر کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں