صفدرآباد(نامہ نگار)شالیمار ایکسپریس 28 down کو صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک منٹ کا اسٹاپ دیا جائے،شہریوںاور گردو نواح کے عوام کا وفاقی وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی اور جنرل منیجر ریلوے لاہور سے مطالبہ۔ شہریوں اور قریبی دیہات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈیلی بزنس رپورٹ سے ملاقات کی ۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ صفدرآباد ریلوے اسٹیشن (لاہور ۔فیصل آباد)ایک اہم اور قدیم ریلوے اسٹیشن ہے ۔ایک وقت تھا کہ اس ریلوے اسٹیشن پر روزانہ بارہ گاڑیاں رکتی تھیں جن سے لاکھوںروپے کا ریونیو ملتا تھا،پھر نہ جانے کس کی نظر لگ گئی اور ریلوے ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والوں کو بسوں اور ویگنوں پر سفر کرنے کے لئے مجبور کر دیا گیا۔یہ ایک بڑا ظلم تھا مگر کسی نے اس طرف دھیان ہی نہیںدیا۔اب جبکہ عوامی حکومت کا دور ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کی بہت باتیںکرتے ہیںتو ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو حقیقتاً ریلیف دیا جائے۔




