ٹوبہ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے 107سے زائد آگاہی کیمپ قائم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ کی زیرِ نگرانی عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور آلائشوں کی مناسب تلفی سے متعلق خصوصی آگہی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے ضلع بھر میں107سے زائد آگہی کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ان کیمپس پر شہریوں کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ انداز میں تلف کرنے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے حوا لے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ شہریوں میں خصوصی پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ آلائشیں محفوظ انداز میں جمع کرنے کیلئے خصوصی بیگز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ قربانی کی آلائشیں گلیوں، سڑکوں یا کھلے مقامات پر پھینکنے کے بجائے فراہم کردہ شاپرز میں ڈال کر صفائی عملے کے حوالے کریں تاکہ بروقت تلفی ممکن بنائی جا سکے اور صاف ستھرا ماحول برقرار رہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے مختلف بازاروں اور شہری علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دکانداروں اور شہریوں میں خصوصی بیگز تقسیم کیے اور صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ عیدالاضحی کے دوران صفائی مہم میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں