صفدرآباد(نامہ نگار)شہریوں کا صفدرآباد میںگرڈ اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ زور پکڑگیا۔ نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ سے ملاقات میں شہریوں کی بڑی تعداد نے وفاقی وزیرپاور توا نائی سے مطالبہ کیا ہے کہ صفدرآباد میں فوری طور پر واپڈا کا گرڈ اسٹیشن قائم کیا جائے۔صفدرآباد کو قیام پاکستان ہی سے بجلی کے مسائل کا سامنا رہا ہے،آئے دن بجلی کی بندش اور غیر معینہ لوڈ شیدنگ سے بجلی کی فراہمی میںتعطل سے کاروبار ی سرگرمیاں ماند پڑنے سے روزگار کے حصول میںدشواری پیش آنے سے زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ کوئی ایسا ہمدرد انسان نظر نہیں آتا جو صفدرآباد کے عوام کو ریلیف دے اور بجلی کے مسئلہ کو ہمیشہ کیلئے حل کرے۔




