ڈپٹی کمشنرٹوبہ کا مختلف پارکس کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہری ترقی اور خوبصورتی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے شہر بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پارکوں کی اپ گریڈیشن اور بازاروں کی تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ انڈر پاس پر سڑک بحالی، ٹیکو پارک اپ گریڈیشن، شکرگنج پارک کی جدید سہولیات اور صدر بازار و کمیٹی بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں