اے سی صدر کے کارندوں کی امین پور بائی پاس مویشی منڈی میں لوٹ مار

ٹھیکریوالہ(رانا شاہد مقرب)رانا ثناء اللہ کے منع کرنے کے باوجود اے سی صدر کے کارندو ں کی امین پور بائی پاس مویشی منڈی میں لوٹ مار جاری،مویشی منڈی عوام اور بیوپاریوں کی سہولت کیلئے بغیر کسی ٹھیکیدار کے لگائی گئی ہے،منڈی میں سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر امین پور بائی پاس پر مویشی منڈی حلقہ کی عوام کے پر زور مطالبہ پر مشیر برائے سیاسی امور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں کی کاوشوں سے لگائی گئی ہے تاکہ عوام کو دور دراز سے قربانی کے جانور خریدنے کیلئے نہ جانا پڑے لیکن علاقہ کے نام نہاد چوہدریوں نے ملی بھگت سے بیوپاریوں سے فی کیمپ 2 سے اڑھائی لاکھ روپے بٹورنا شروع کر دئیے گے اور حلقہ کی عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ ہم نے ٹھیکے پہ لی ہے جبکہ ٹھیکے پر نہیں دی گئی جب اس بات کا علم مشیر برائے سیاسی امور وزیر اعظم شہباز شریف اور سینٹر رانا ثناء اللہ خاں کو ہوا تو انہوں نے منع کیا اور اے سی صدر ڈاکٹر ذوالقرنین کو ایسے ڈاکے مارنے سے منع کر دیا اور کہا کہ عوام اور بیوپاریوں کی جیبوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا لیکن اس کے باوجود امین پور مویشی منڈی میں بیوپاریوں کو جگہ اور ٹینٹ فراہم کرنے کی مد میں لاکھوں روپے لئیے جا رہے ہیں بیوپاری سراپا احتجاج ہیں کہ مہنگائی کی صورت حال میں ہم تو پہلے ہی لٹ چکے ہیں اوپر سے نام نہاد چوہدریوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز،ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی منڈی میں لوٹ مار کرنے والوں کی تحقیقات کروائی جائیں اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں