ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) مبینہ طور پر پیرا فورس کے اہلکاروں کی جانب سے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ ملک محمد امین کے صاحبزادے ملک وسیم شاپ سے حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنانے پر شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑگئی’ نوجوان کو گرشتہ روز اس کی شاپ سے مبینہ طور پر اٹھایا گیا جبکہ اہل خانہ کا الزام ہے کہ بعد ازاں اسے ناروا سلوک اور تشددکا سامنا کرنا پڑا واقعے کے بعد اہل خانہ اور شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کی فوری شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں اور اگر کسی اہلکار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔شہریوں اور صحافتی حلقوں نے بھی اس مبینہ واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر آج ایک صحافی کے بیٹے کے ساتھ ایسا سلوک ہو سکتا ہے تو عام شہری کس قدر غیر محفوظ ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔




