بچیانہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو قابو کر لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ بچیانہ سہیل بلوچ نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر انکے قبضہ سے 3کلو سے زائد آئس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایات پر ایس پی ٹائون جڑانوالہ اختر وینس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بچیانہ سہیل بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر انکے قبضہ سے 3 کلو سے زائد آئس برآمد کر لی ہے پولیس نے منشیات فروش کاشف سے 1080 گرام ائس،افاق احمد سے 1060 گرام ائس،علی سے 1060 گرام آئس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔ منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز کریک ڈائون جاری ہے، منشیات فروش عناصر کیساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی پولیس تھانہ بچیانہ نے پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں