حکومت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ قربانی کے بعد عوامی مشکلات کم کرنے کے لئے بجٹ میں حکومت بھی قربانی دے گی امریکہ اور ایران کے درمیان ہونیوا لے معاہدہ کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان ہے جس سے مہنگائی میں ازخودکمی ہوگی۔ ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کوبجٹ میں باالخصوص غریب عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے مزدورطبقہ کی اجرت اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کشیدگی کی وجہ سے مہنگاپٹرول ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا تاہم اب یہ مشکلات بہت جلدختم ہونے والی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اڑھائی برس سے عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں