احمدیار(نامہ نگار)انفورسمنٹ آفیسر کی کاروائی گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر قصاب پکڑا گیا تفصیلات کے مطابق بھٹہ نمبر دو مسجد اللہ والی کے نزدیک ماشاء اللہ مٹن اینڈ بیف شاپ پر انفورسمنٹ آفیسر محمد عبداللہ صفدر نے ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مٹن تین ہزار روپے فی کلوفروخت کرنے پر قصاب راحیل عثمان جنجوعہ سکنہ بستی نور محمد کو حراست میں لے لیا تھانہ میں پنجاب پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا ۔




