اسلام آباد(بیورو چیف) غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کے دوران لیبیا میں پکڑے جانے والے177پاکستانی بے دخلی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد واپس آنے والوں میں سے 59کا تعلق لاہور، 58گجرات، 26 راولپنڈی، 23 گوجرانولہ جبکہ 10افراد سیالکوٹ اور ایک اسلام آباد کا رہائشی ہیں۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ یہ تما افراد ایران اور سعودی عرب کے راستے لیبیا پہنچے تھے، جہاں لیبیا بھیجنے والے ایجنٹس کو ریڈ بک میں شامل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے تمام ملزمان کو حراست میں لے کر اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مختلف زونز کے حوالے کیا جائے گا۔




