SHOتھانہ سٹی جڑانوالہ نے منشیات فروش کو قابو کر لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر نے منشیات فروش کو حراست میں لیکر 3کلو 750گرام چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے جڑانوالہ پولیس کا بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر نے ایس پی ٹائون کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ریلوے پھاٹک کے قریب منشیات فروش ظفر اقبال کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 3کلو 750گرام چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے جانیوالے منشیات فروش اور اسکے سہولت کاروں سپلائرز کی تلاش جاری ہے، منشیات فروش کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کیلئے بلا تعطل کارروائیاں جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں