عوامی خدمت کے جذبے کو ہر صورت مقدم رکھا جائے،احتشام واہلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عید الاضحی کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے ریسکیو 1122کنٹرول روم کا دورہ کر تے ہوئے مختلف ریسکیو پوائنٹس پر تعینات ٹیموں کی موجودگی، کارکردگی اور رسپانس ٹائم کا جائزہ لیا۔ سینٹرل اسٹیشن پر موجود تمام سٹاف سے عید ملے اور انہوں نے تمام ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت جاری کی کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ہر وقت الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر رسپانس کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔اس کے علاوہ بروقت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فیصل آباد، جڑانوالہ، تاندلیانوالہ اور سمندری کی مختلف نہروں پر خصوصی ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی آفیسر آپریشن غلام شبیر نے مختلف ریسکیو پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات، آپریشنل تیاریوں اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا اور ریسکیو ٹیموں کو کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں