جڑانوالہ(نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق عیدالاضحی پر فیلڈ میں مسلسل متحرک رہے۔ صوبائی وزیر نے تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے جڑانوالہ میں عید کے روز صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے کیمپ پر ورکرز میں دوپہر کا کھانا اور عیدی تقسیم کی۔جڑنوالہ میں صوبائی وزیر کو عید الاضحی پر صفائی اپریشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ گرم موسم میں ٹھنڈے جذبے سے ہمارے ہیروز کی صفائی کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر صوبائی وزرا سمیت تمام انتظامی مشینری فیلڈ میں متحرک رہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کونہ کونہ صاف رکھنا ہے۔وزیر بلدیات نے شہریوں سے بھی گفتگو کی اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی کارکردگی پر فیڈبیک لیا۔شہریوں نے صفائی کے معیاری کے انتظامات پر وزیر اعلی مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ اور دیگر افسران موجود تھے۔




