FBRکے ماتحت تمام ایل ٹی اوز آج اور کل کھلے رہیں گے

اسلام آباد (بیورو چیف)ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے اپنے فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام بڑے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایل ٹی اوز)، درمیانے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز)اور علاقائی ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) ہفتہ و اتوار 30 اور 31 مئی 2026 کو کھلے رہیں گے، ایف بی آر کے مطابق یہ دفاتر 30 اور 31 مئی 2026 کو ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں