مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل،نہر سے شہری کی نعش برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا، نہر سے نوجوان کی نعش برآمد پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق نامعلوم سفاک ملزمان نے نوجوان کو قتل کر کے نعش گٹ والا کے قریب نہر میں پھینک دی، تاہم نعش پھولنے سے پانی پر تیرنے لگی تو شہریوں نے تیرتی نعش ریسکیو کر کے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے نعش کو تحویل میں لیا اس کی جیب سے سروس کارڈبھی برآمد ہوا، جبکہ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ65ج ب کے رفیق چاندنے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی وسیم موٹر سائیکل پر کام پر جا رہا تھا کہ راستے میں شان والی فیکٹری کے قریب پہلے سے تھڑا مارے ملزمان عمران وغیرہ نے اس پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں