ملک میں فساد فی الارض پھیلانا احکام ربانی سے بغاوت ہے،ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا اطاعتِ ربانی اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے آدابِ فرزندی کے لازوال ان مٹ نقوش رہتی دنیا تک مشعلِ راہ مینارہِ نور قرب الہی کا بہترین ذریعہ ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم ہائی سکول طارق آباد کی گرائونڈ میں ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے نماز عیدالاضحی کہ اجتماع سے دوران خطاب کیا انہوں نے کہا قربانی کی اصل روح تقوی ہے صاحبان تقویٰ کے ترانے تا قیامت گونجتے رہیں گے نیکی وبدی غلط و ٹھیک میں تفریق کردار کا امتحان ہے جبکہ اہل اسلام کی رسوائی کا سبب دین سے دوری ہے درپیش مشکلات کا حل تعلیمات اسلام پر عمل پیرا ہونے میں ہے ملک میں فساد فی الارض پھیلانا احکامِ ربانی سے بغاوت ہے اور بھائی چارہ امن و رواداری کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تھا تا قیامت قائم رہے گا آج عہد کریں کہ پاکستان کے خلاف مکار دشمن کے مذموم ارادوں کو اپنے قومی اتحاد سے خاک میں ملائیں گے اور شہدا کی بے مثال قربانیوں کو سلامِ عقیدت کے پھول پیش کرتے ہیں اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی فلسطین و کشمیر کی آزادی اور شہدا مرحومینِ ام کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں