چنیوٹ،49ٹریفک حادثات، 60افراد زخمی1جاں بحق

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان کی جانب سے عید کے دنوں میں ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق عیدالاضحی کے دنوں میں ریسکیو 1122چنیوٹ کا الرٹ رسپانس، 205ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی ہوئے مجموعی طور پر 201متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم، انسانی خدمت کا تسلسل برقرار رکھامیڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 124 رہی، ریسکیو 1122 نے فوری امداد فراہم کی 49 روڈ ٹریفک حادثات میں 60 افراد زخمی، 01 شخص جاں بحق ہواروڈ ٹریفک حادثات میں 25 شدید زخمی ہسپتال منتقل جبکہ 35 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی روڈ ٹریفک حادثات زخمیوں میں 44 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں کرائم کے 3، ریسکیو آپریشن 15، فال کے 3 اور فائر کے 2 واقعات پر بھی ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس دیا بے احتیاطی حادثات کی بڑی وجوہات قرارپائی زیادہ تر حادثات موٹر سائیکل سواروں کے پیش آئے، جن کی تعداد 59 رہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں ریسکیو 1122 کے جوان انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ایمرجنسی کی ہر کال پر فوری رسپانس کیااورریسکیو 1122 ہمہ وقت تیاررہے عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں