پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عید الاضحی کے موقع پر پولیس کا سیکیورٹی ڈیوٹی کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈائون۔ عید کے موقع پر شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ تمام ڈویژنز میں خصوصی ناکہ بندیاں اور سرچ آپریشنز کیے گئے۔ 13منشیات فروش گرفتار جن کے قبضہ سے نو کلو سے زائد چرس،ایک کلو ایک سو ساٹھ گرام آئس اور 618لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ غفلت و لاپرواہی اور ون ویلنگ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 17ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7جواری بھی گرفتار کیے۔ عید کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس فورس نے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیئے۔ سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، جواء اور منشیات فروشی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں