امریکہ ایران کشیدگی ختم ہونے پر پٹرول میں کمی ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ مقامی اوربین الاقوامی حالا ت کے باوجودحکومت کاپٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں بڑا ریلیف عوامی مشکلات کا واضح احساس ہے امریکہ ایران کشیدگی ختم ہونے کے بعد قیمتوں میں وسیع پیمانے پر مزیدکمی ہوگی 22 روپے فی لیٹرکمی کے بعد ہر ضلعی انتظا میہ کی ذمہ داری ہے کہ قیمتو ں میں اضافے کی وجہ سے ہونیوالی مہنگائی کوبھی کم کروائے ان کاکہناتھاکہ چھوٹے کارخانوں ملوں اور زرعی ٹیوب ویلوں میں استعمال ہونے والے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 30 روپے 61 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی یے اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 93 پیسے فی لیٹرمقررکی گئی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں