پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پٹرول کی416 روپے قیمت میں 22روپے کمی کو او نٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف قرار دیاہے پٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے روزمرہ کی تمام اشیا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں جبکہ انڈسٹر ی اوردیگرطبقات بھی مشکلات کا شکار ہیں حکومت بڑاریلیف دینے کی بجائے عوام کوہرسطح پر تکلیف دے رہی ہے ردعمل میں انکا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی اصل قیمت (امپورٹ لاگت اور ریفائنری ریٹس) کے مطابق، پاکستان میں پٹرول کی قیمت تقریبا 265 روپے سے روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تھی تاہم، حکومت پٹرولیم لیوی، ڈیلر مارجن اور بھاری ٹیکسز شامل کر کے اسے مہنگا فروخت کرتی ہے۔اگر 22 فیصد بھی کمی کر دے تو تب بھی وہ ریلیف نہیں بنتا جو عوام کو حقیقتاً ملنا چاہیے۔انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی کی جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں