سرگودھا (بیورو چیف)سرگودھا میں 3روز کے دوران نہروں اور دریائوں میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 59افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ دریائے جہلم، لوئر جہلم نہر اور لنگر والا پل سمیت 22 مقامات پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ دفعہ 144 کے تحت نہروں اور دریاں میں نہانے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔




