تیز رفتار موٹر سائیکل سوار12سالہ لڑکا بس سے ٹکرا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جڑانوالہ بچیانہ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12سالہ لڑکا مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا کر زندگی کی با زی ہار گیا۔بتایاگیاہے کہ بچیانہ کا رہائشی 12سالہ بلال موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھیدی کوٹ سے گھر واپس جا رہا تھا کہ بچیانہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث اس کی موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے باعث وہ بری طرح زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر د ی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں