24گھنٹوں میں مزید6مبینہ مقابلے،1ملزم پار،5زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زبردست تیزی ‘ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6مقامات پر مبینہ مقابلے۔1ملزم پار جبکہ 5زخمی حالت میں گرفتار۔حملہ آور 15مبینہ ملزم فرار’پولیس نے مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی تعیناتی کے ساتھ ہی مبینہ پولیس مقابلوں میں زبردست تیزی آ چکی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر نصف درجن سے زائد مبینہ مقابلے ہو رہے ہیں۔آج پھر فیصل آباد میں 6مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن میں ایک ملز م پار ہو گیا۔کوتوالی پولیس کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلے میں احسن نامی ڈاکو مارا گیاجبکہ صدرتاندلیانوالہ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ڈاکو عمر’مرید والا پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ڈاکو اکرام’ نشاط آباد پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ڈاکو اسحاق’صدر جڑانوالہ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ڈاکو عمران’ تھانہ کر کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں ڈاکو آصف زخمی ہو کر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔زخمیوں ڈاکوئوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں