عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،ویزا اور درخواستوں کی وصولی شروع

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) حج 1447 ہجری کے اختتام کے ساتھ ہی سعودی عرب نے عمرہ1448ہجری کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے ویزا درخواستوں اور زائرین کی آمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے تحت عمرہ ویزوں کے اجرا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق 1448 ہجری کے عمرہ سیزن کے لیے بین الاقوامی زائرین آج سے ویزا حاصل کر سکیں گے اور ان کی مملکت آمد کا سلسلہ بھی باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کے تحت ویزوں کے اجرا اور بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کی آمد کا عمل 23 مارچ 2027 تک جاری رہے گا۔مزید برآں، عمرہ زائرین مکہ مکرمہ میں داخلے اور عمرہ پرمٹ کے حصول کے لیے حکومتی پلیٹ فارم “نسک” ایپ سے استفادہ کر سکیں گے، جو بکنگ، اجازت ناموں اور مختلف مذہبی خدمات کے لیے مرکزی ڈیجیٹل نظام کے طور پر کام کر رہا ہے۔حکام کے مطابق عمرہ ویزا جاری کرنے کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے، جبکہ عمرہ زائرین 23 مارچ 2027 تک سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ تمام عمرہ زائرین کے لیے 7 اپریل 2027 تک مملکت سے روانگی لازمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں