فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی کونسل70 میں عید پر مثالی صفائی ستھرائی’ اہل علاقہ خوش’ ستھرا پنجاب ایجنسی کے انسپکٹر’ سینئر سپروائزر’ سپروائزر اور عملہ صفائی کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی پر سٹی کونسل70 میں ستھرا پنجاب ایجنسی کے انسپکٹر رانا غوث احمد’ سینئر سپروائزر رائے ابتسام واصف اور سپروائزر اسلم کی زیرنگرا نی عملہ صفائی کی جانب سے بہترین صفائی کی گئی، قربانی کے جانوروں کی الائشیں بروقت اٹھا کر تلف کی گئیں ۔ عید کے تینوں ایام کے دوران سی سی70 کے پورے علاقہ میں عملہ صفائی متحرک رہا،الائشیوں’ گندگی اور تعفن کا بروقت خاتمہ یقینی بنایا گیا۔ گلی’ محلوں’ بازاروں’ شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ انسپکٹر رانا غوث احمد’ سینئر سپروائزر رائے ابتسام واصف اور سپروائزر اسلم ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہے۔ صفائی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ اہل علاقہ نے بہترین صفائی پر انسپکٹر رانا غوث احمد’ سینئر سپروائزر رائے ابتسام واصف اور سپروائزر اسلم کو شاباش دیتے ہوئے ستھرا پنجاب ایجنسی کے افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی ان کی حوصلہ افزائی کریں۔




