فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک میلاد مصطفےٰ سدھو پورہ کے سرپرست مجاہد اہلسنت حضرت علامہ مولانا قاری محمد اسلم عطاری مرحوم کے ختم چہلم کے موقع پر جامع مسجد غوثیہ رضویہ بسم اللہ ٹائون سدھو پورہ میں ایصال ثواب کے لئے عظیم الشان محفل میلاد مصطفے کاانعقاد کیا گیا’ اس موقع پر صاحبزادہ قاری محمد حسنین عطاری – قاری شاہ زیب عطاری – قاری بلال عطاری – قاری محمد امجد عطاری – قاری بشیر احمد تونسوی – قاری منیر احمد تونسوی – قاری احمد نواز – قاری ریاض احمد جلالی – قاری محمد اویس تونسوی – قاری ذیشان مدنی – قاری ریاض مرتضی – رانا طاہر – محمد عالم انصاری – قاری عبد الرشید – قاری عبد الغفار – رانا شکیل – رانا محمد ارشد – ماسٹر شوکت – تحریک میلاد مصطفےٰ کے سکیورٹی ممبران کے علاوہ فیصل آباد کے نامور علمائے کرام اور ثنا خواں مصطفے کے علاوہ مقامی علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی’ محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا’ اس کے بعد نعت خواں عظام نے سرور کائنات نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا’ ختم چہلم کے موقع پر مقررین علمائے کرام نے مجاہد اہلسنت علامہ مولانا قاری محمد اسلم عطاری مرحوم کی دینی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاری محمد اسلم عطاری ایک عاشق رسول تھے انہوں نے آج کے اس پرفتن دور میں نیکی کے فروغ ختم نبوت عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جو کوششیں کی تھیں ان کی قربانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’ محفل کے اختتام پر دین کی سربلندی ملک و ملت کی سلامتی استحکام اور مرحوم مولانا قاری محمد اسلم عطاری کی بلندی درجات اور مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی –




