عید ڈیوٹی سے غیر حاضر 27پولیس اہلکار جبری ریٹائرڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس پی مدینہ ڈویژن نے عید ڈیوٹی سے غیر حاضر 27 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے جبری طور پر ریٹائرڈ کر دیا، جبری ریٹائرڈ کئے گئے اہلکاروں میں تھانہ سرگودھا روڈ،مدینہ ٹائون،چک جھمرہ پیپلزپارٹی کالونی اور تھانہ ساہیانوالہ کا ایک سب انسپکٹر’ ایک اے ایس آئی اور 25کانسٹیبلز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوکری سے ہاتھ دھونے والے اہلکار عید ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے جس کے بعد سی پی او فیصل آباد کے حکم پر ایس پی مدینہ ڈویژن نے تمام اہلکاروں کو چارشیٹ کرنے کے بعد انکے متعلقہ سرکل افسران کو انکوائری سونپی جس انکوائری میں متعلقہ اہلکاروں کو دانستہ طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں