سرگودھا(بیورو چیف)اوباش افراد نے دوستی سے انکار پر فائر مار کر نوجوان کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،جس پر زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ مکڑوال مٹھہ خٹک میں سلطان خیل کے موٹر سائیکل سوار اوباش افراد نے دوستی سے انکار پر فائر مار کر نو عمر نوجوان کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گے جس پر زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔




