کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان گھر میں نقب لگا کر لاکھو ں روپے نقدی اور زیور چوری کرکے لے گئے مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق شاہد علی نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ موضع دھولری نامعلوم ملزمان نے دیوار میں نقب لگا کر نقدی اور زیور کل مالیت 4لاکھ 36ہزار روپے چوری کرلیے جس پر مقدمہ درج ہوا۔




