بجٹ میں تاخیرسے سیاستدانوں پر دبائو بڑھ گیا

اسلام آباد (عظیم صدیقی) بجٹ 5 جون’ 8 یا 10جون کو پیش ہونے کے امکانات بظاہر دکھائی نہیں دے رہے۔ قومی اقتصادی کونسل وفاق چاروں صوبوں کی نمائندہ ہے۔بجٹ مسودے پر غور کرتی ہے کا مجوزہ 8جون کو ہونے والا اجلاس بھی مؤخر ہو گیا’ سیاستدانوں پر دبائو بڑھ گیا۔ پہلے 28 ویں ترمیم پاس کریں پھر بجٹ تجاویز میں NFC ایوارڈ کے تحت صوبوں کو دیئے جانے والے محاصل میں کٹوتی شامل کرنا لازم ہے۔ 28 ویں ترمیم کی منظوری میں بڑی مزاحمت کار پیپلزپارٹی ہے اس کے ساتھ ساتھ کسی حد تک مسلم لیگ (ن) بھی کھڑا ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ مجوزہ آئینی ترمیم میں ہے کہ کراچی گوادر کو وفاق کے زیرانتظام کیا جائے، صحت’ تعلیم کی وزارتیں دوبارہ وفاق کو دی جائیں تاکہ بیرونی فنڈنگ وفاق کو ملیں جو کہ اس وقت صوبوں کو آ رہی ہیں دیگر اہم نکات بھی شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی قربان کو تیار نظرآ رہی ہے، اگلے 7 دن اہم ترین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں