ٹیکس نہ ادا کرنیوالوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں انڈسٹری اور عوام کومعاشی مشکلات سے نکالنے کی ضرورت ہے پٹرول کی قیمت میں22روپے کمی ںہت کم ہے جبکہ بجلی گیس چینی گھی کی قیمتیں غریب عوام کیلئے ناقابل برداشت ہیں حکومت کو ٹیکس فری اورعوام کو بڑے ریلیف کے ساتھ بجٹ پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ 75فیصدانڈسٹری سوئی گیس کی بجائے متبادل ذرائع سے چل رہی ہے جبکہ مہنگی بجلی کی وجہ سے پیداواری لاگت بھی مشکل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے زیادہ انڈسٹری بندہو چکی ہے، ایسے حالات رہے تو معاشی استحکام اورعوام کی خوشحالی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بجلی۔گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے۔ اس سے تمام سیکٹر اور ہر سطح پر مہنگائی کم ہوسکتی ہے گھی چینی اور یوٹیلیٹی بلز میں عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس ادانہ کرنے والے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے تو ملک میں مزید معاشی استحکام آ سکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں