گلگت بلتستان میں نواز شریف کے امیدوارکامیاب ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ گلگت بلتستا ن کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں میاں نوازشریف کے نامزد امیداور کامیاب ہوں گے-پی ٹی آئی نظر بھی نہیں آ ئے گی نہ اس کی کوئی تحر یک کامیاب ہوسکتی ہے اس کے اپنے ارکان اسمبلی سمیت کارکن باہر نکلنے کے لیے تیارنہیں اس کی تحریک سوشل میڈیاتک محدود ہے۔ ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم ہے ایک پیج پرنہیں اس کی خواہش کے مطابق حکومت کے ساتھ مزاکرات ممکن نہیں جبکہ کسی ایک فردکے لئے شرط بھی قابل قبول نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے، سول نافرمانی اور آئی ایم ایف کو خط کے بعد بات ملاقات تک آگئی ہے۔ عدالتی فیصلوں کی موجودگی میں کچھ نہیں کیاجا سکتا۔ پی ٹی آئی کے بعض ارکان ڈیل پیکج لے کر حکومت کے پاس آتے ہیں مگر حکومت نے کبھی ان کو ڈیل کی پیشکش نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی کا غیر سیاسی رویہ ہے جس کے وہ خود بھی وکٹم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں