فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کی پہلی جنرل باڈی میٹنگ صدر لائن رانا محمد سکندر اعظم خاں کی صدارت میں ہوئی’ میٹنگ میں سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل سمیت ممبران نے شر کت کی’ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر لائن رانا محمد سکندراعظم خاں’ سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل نے کہا کہ لائن ازم ہمیں قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے’ اللہ کو راضی کرنے کیلئے اللہ کے بندوں کو راضی کرنا ہوگا اور قرب الٰہی کیلئے اللہ کے دیئے ہوئے مال کا کچھ حصہ اس کی مخلوق پر خرچ کر کے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا ہوں گی’ واقعہ کربلا ہمیں مضبوطی سے اللہ کی رسی کو تھامنے کا درس دیتا ہے’ انہوں نے کہا کہ اہل بیت سے محبت و تکریم ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے’ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار حق کی راہ پر چلنے والوں کیلئے مینارہ نور ہیں’ آئیںحضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں اور وحدت المسلمین کے افکار پر عمل پیرا ہو کر اتحاد و اتحاد کو اجاگر کریں’ آئیں عشرہ محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ایمان’ تنظیم اور اتحاد کو مشعل راہ بنائیں’ انہوں نے فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کے تمام ممبران پر زور دیا کہ ایام محرم میں دل کھول کر غربائ’ مساکین’ یتیم اور بے سہارا لوگوں کو مالی معاونت کریں اور بھوکوں کو کھانا کھلائیں تاکہ اللہ آپ سے راضی ہو جائے۔




