قیدی سزا بھگتنے کے باوجود جرمانہ نہ دینے پر تا حال قید

ساہیوال (بیورو چیف) ساہیوال سینٹرل جیل میں آج بھی متعدد ایسے قیدی موجود ہیں جو اپنی مقررہ سزا پوری کرنے کے باوجود جرمانے کی رقم ادا نہ کر سکنے کے باعث جیل میں قید زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ذرائع کے مطابق ان قیدیوں میں نواز ولد انور قوم کھرل بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے جرمانہ ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے جیل میں سزا کاٹ رہا ہے سماجی حلقوں اور شہریوں نے مخیر حضرات فلاحی تنظیموں اور صاحبِ حیثیت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے مستحق قیدیوں کی مدد کے لیے آگے آئیں اور ان کے جرمانے ادا کرکے انہیں اپنے اہلِ خانہ کے پاس واپس جانے کا موقع فراہم کریں شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی قیدی کی قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد رہائی میں مدد کرنا ایک عظیم انسانی اور دینی خدمت ہے جس سے نہ صرف ایک فرد بلکہ پورا خاندان خوشیوں سے ہمکنار ہو سکتا ہے شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ معاشرے کے صاحبِ استطاعت افراد اس نیک مقصد میں حصہ لیں گے اور جرمانوں کی ادائیگی کے ذریعے مستحق قیدیوں کی رہائی میں معاونت کریں گے تاکہ وہ نئی زندگی کا آغاز کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں