صفدرآباد(نامہ نگار)نا معلوم چور رات کی تاریکی میں4 ٹیوب ویلوں کی لاکھوں روپے مالیت کی تاریں کاٹ کر لے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق چک نمبر40 ہمراج پورہ صفدرآباد سانگلہ ہل روڈمیں میاں اختر علی، جاو ید نمبر دار ، اجمل خان اور میاں عارف کے ڈیرے پر ٹیوب ویلوں کی لاکھوںروپے مالیت کی تاریں کاٹ کر لے گئے۔چند روز قبل چک نمبر 291 ذخیرہ سے علی رضا چیمہ ایڈووکیٹ کے ڈیرہ سے بھی ٹیوب ویل پر لگے 2 ٹرانسفامر بھی چوری ہو گئے تھے۔




