تعمیر و ترقی کے تمام منصوبوں میں اعلیٰ معیار کا میٹریل استعمال کرنیکی ہدایت

ساہیوال (بیورو چیف) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، ایکسین اریگیشن محمد طلحہ اور محکمہ بلڈنگ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا نے ویڈیو لنک کے ذریعے میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن نے ڈی سی آفس پاکپتن کی رینوویشن کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں نئی میٹنگ روم، کچن، پبلک واش رومز، برآمدوں اور عمارت کے گردونواح کی مرمت، نیٹ ورکنگ سسٹم، ویٹنگ ایریا، فلٹریشن روم، گارڈ روم اور دیگر ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ تزین و آرائش کے تمام کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں، تعمیر و مرمت میں اعلیٰ معیار کا مٹیریل استعمال کیا جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی کا اہم مرکز ہے، اس کی بہتری سے شہریوں کو زیادہ بہتر، باوقار اور سہل ماحول میں خدمات میسر آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوامی سہولت مراکز کے معیار کو بہتر بنانے اور شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں