15جون تک مین چینلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کی جائے،ایم ڈی واسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے 15جون تک تمام مین چینلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا کہ مقرر کردہ ہدف کے حصول کے لئے ڈی سلٹنگ مہم کو مزید تیز کیا جائے۔ایم ڈی نے کہا ہے کہ مون سون سیزن میں شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے تمام مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کی خصوصی مہم بلا تعطل جاری ہے۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ اس وقت مین چینلز کی ڈی سلٹنگ مہم کو سپیڈ اپ کیا گیا ہے اور ڈرینج سٹاف کو خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ ٹائم فریم تک مین چینلز کی ڈی سلٹنگ کا مقرر کردہ ہدف ہر صورت حال کیا جانا لازمی ہے تاکہ موسم برسات کی بارشوں کے دوران نکاسی آب کا کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈی سلٹنگ کے حوالے سے تمام مشینری آپریشنل رکھی جائے اور جاری کردہ شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کرنا لازمی ہے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ شہریوں کو مون سون سیزن کے دوران بارشی پانی کے تیز رفتار اخراج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں