لاہور (بیورو چیف) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں کھلی فضاء میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144کے تحت عائد پابندی میں 30روز کی توسیع کر دی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں آئوٹ ڈور ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔ حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں۔




