کسان کارڈ پروگرام،8لاکھ32ہزار مستفید

لاہور(بیوروچیف) پنجاب بھر میں8لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کئے گئے۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 832,000 کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 2ارب 54کروڑ روپے کے قرضے استعمال کر لئے۔گندم کے سیزن کے دوران کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 100ارب روپے مالیت کے زرعی آلات خریدے، جبکہ خریف کی فصل کیلئے90ارب روپے کی مالی سہولت فراہم کی گئی، 3لاکھ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے30اربروپے کے زرعی مداخل حاصل کئے۔اعداد وشمار کے مطابق 5 لاکھ 38 ہزار کاشتکاروں سے 67 ارب روپے وصول کئے جانا تھے، جن میں سے 86 فیصد ریکوری ہو چکی ہے، جبکہ کاشتکاروں نے 57 ارب روپے کی اقساط ادا کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے، پنجاب کا کاشتکار اب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا، سر اٹھا کر جیئے گا، پنجاب کے کاشتکار کو مالی خودمختاری اور خوشحالی کی راہ پر دیکھنا میرا خواب ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کاشتکار بھائیوں نے زرعی قرضوں کی بروقت ادائیگی کر کے شاندار مثال قائم کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں