لاہور(بیوروچیف) لاہور ہائی کورٹ نے اندراجِ مقدمہ سے متعلق دائر انٹرا کورٹ اپیل نمٹاتے ہوئے معاملہ ڈی پی او جھنگ کو بھجوا دیا اور ہدایت کی ہے کہ درخواست کا میرٹ پر جائزہ لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محمد عرفان رضا کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ اپیل کنندہ نے سنگل بینچ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس کے ذریعے جسٹس آف پیس کا اندراجِ مقدمہ کرانے کا حکم کالعدم قرار دیا گیا تھا۔




