پنجاب میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کو وسعت دینے کا فیصلہ

لاہور (بیورو چیف)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈ یکل یونیورسٹی میں پیشنٹ ریفرل سسٹم سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان، رجسٹرار پروفیسر علی مدیح ہاشمی، پروفیسر عمران، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر امیر افضل، ڈائریکٹر آئی ٹی مسٹر طارق عرفان، ڈائریکٹر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نوشین فیاض و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ نئے پیشنٹ ریفرل سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں