عمانوئیل غوری کینیڈا کے نجی دورے پر پہنچ گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن منارٹی ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر عمانوئیل غوری کے کینیڈا کے شہر ون کیور کے نجی دورے پر پہنچ گئے جہاںپرتپاک استقبال کیا گیا۔مقامی کمیونٹی اور کارکنان نے انہیں روایتی جوش و خروش سے خوش آمدید کہا دورے کے دوران عمانوئیل غوری کبڈی ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی کے فرائض انجام دیں گے۔ اس موقع پر ان کی مسیحی وفد سے ملاقات بھی طے ہے، جس میں باہمی تعلقات اور مسیحی کمیونٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عمانوئیل غوری کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و سماجی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں