فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم آرائیاں پنجاب کے نائب صدر’ آرائیں ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر میاں امجد اقبال نے ڈاکٹر میاں ابوبکر جواد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ میاں زاہد سرفراز کی ان کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی اورنیک تمنائوں کا اظہار کیا’ میاں امجد اقبال نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی’ اس موقع پر سابق وفاقی وزیرداخلہ میاں زاہد سرفراز نے میاں امجداقبال اور میاں ابوبکر جواد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور برادری کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا’ انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں’ برادری کے غریب اور متوسط طبقہ کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے جو کاوشیں اور کوششیں آپ کر رہے ہیں وہ یقینا لائق تحسین ہیں’ میاں زاہد سرفراز نے کہا کہ آپ میں رابطے رکھا کریں تاکہ ایک دوسرے سے متعلق معلوم ہو سکے’ اس موقع پر میاں امجد اقبال نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آرائیں برادری کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تنظیم کا حصہ بنائیں اور برادری کے پلیٹ فارم پر ان کے مسائل حل کریں’ انہوں نے بتایا کہ آرائیں برادری پنجاب اور آرائیں ایسوسی ایشن فیصل آباد اپنے کام کے اعتبار سے شہر کے مقتدر حلقوں میں اپنی پہچان بنا چکی ہے اور اس پلیٹ فارم پر لوگ اپنے مسائل حل کر رہے ہیں’انہوںنے کہا کہ آرائیں ایسوسی ایشن کا قیام جن مقاصد کیلئے تھا ہم انہیں حاصل کرنے کے قابل ہو چکے ہیں’انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں اور زیادہ محنت کرنی ہے تاکہ اس پلیٹ فارم سے ہم عوامی فلاح کے بڑے بڑے کام کریں جنہیں ہماری آنے والی نسلیں یاد رکھیں۔




