کاروباری اوقات میں توسیع دینا احسن اقدام ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد چیئر مین مرزاشرف مغل صد ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طوراورسینئر ہنمائو ںنے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری،جنرل سیکرٹری عبدالقیوم آ غا اور سرپر ست اعلی سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکاکی تحریک کے نتیجہ میںصوبہ بھر کے تمام شہروں کے بازاروںاور کاروباری مارکیٹوں میں کاروبار کے اوقات کارمیں ایک گھنٹے کی توسیع دینے کے فیصلے کو حکومت کا مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف اورانکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے تاجروں کو معاشی دبائو سے نکالنے میں سہولت ملے گی تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاروبار کے اوقات کار میںایک گھنٹے کی سہولت دینا نا کافی ہے اگر حکومت تاجروں کو واقعی معاشی دبائو سے نکالنا چاہتی ہے تواسے کاروبار میں عائدوقات کار کی پابندیوں کو یکسر ختم کرنا ہوگاسینئر ہنمائوںمرزا طالب صدیق بیگ ،بلال گورائیہ ایڈ ووکیٹ ، مرزاا مظہر صدیق بیگ ، ملک عباس اشرف ،ترجمانثمریز سومی،میاں اشرف مٹھو،حاجی شمشاد،اعجاز چوہدری ،یعقوب اعوان ،چوہدری شاہد ندیم ایس ایم ایوب،غلام نبی بٹ ،مر زاافضل مغل، عمران مجید ملک،ملک شاہد مجید ، ملک زاہد مجید، خواجہ شجاع، عمران خان ،ملک عبدالوہاب ،رانا فرحت عمران جگنو ،راناعبداللہ اشفاق، اسلم نور، ملک ذوالفقارعلی ، تنوریرحسین ،مہر محمدنعیم ،میاںاشرف مٹھو،فیصل وحید، اقبال وزیر ،حاجی عبدالحمیدصدر گنیش ملز روڈ،چوہدری ارشدگجر ، چوہدری اشر ف گجر،حاجی ندیم وہرہ ،چوہدری محمداکرم،عظیم الشان، عمران علی خان، مرزا محمداکرم ، چوہدری ارشدگجر نے بازاروںاور کاروباری مارکیٹوں میں کاروبار کے اوقات کارمیں ایک گھنٹے کی توسیع دینے کے فیصلے وزیر اعظم میاں شہبازشریف وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوام کوریلیف دینے کیلئے بجلی، گیس ، تیل کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں کمی کی جائے کیونکہ روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو اور پیداواری لاگت میں اضافہ نے تاجروں کو شدید مشکل میں ڈال رکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں