فیصل کریم کی حنیف عباسی سے ملاقات

اسلام آباد(بیورو چیف)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات کی جس میں ملاقات میں سیاسی امور اور ایم ایل-1 ریلوے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گور نر نے کہاکہ ایم ایل-1 ریلوے منصوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ایم ایل-1 ریلوے ٹریک سے جنوبی اضلاع میں تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ایم ایل-1 منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے منصوبے کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں