غیر قانونی گیس ریفلنگ کیخلاف کارروائیاں،168شاپس سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس فیصل آباد کی جانب سے مئی2026 کے دوران غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور کھلے پٹرول کی فروخت کے خلاف موثر اور بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔محکمہ سول ڈیفنس کی انفور سمنٹ ٹیم نے ایل پی جی ریفلنگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے مجموعی طور پر168۔ایل پی جی ریفلنگ شاپس کو سربمہر کیا جبکہ77دکان مالکان کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ سیل شدہ دکانوں کی سیل توڑنے کے جرم میں 2مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے۔مزید برآں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ میں ملوث13 مالکان کے خلاف چالان مرتب کرکے عدالت میں پیش کئے گئے۔دریں اثنا کھلے پٹرول کی غیر قانونی فروخت کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سول ڈیفنس ٹیم نے 22 غیر قانونی پٹرول ڈبہ اسٹیشنز ختم کرکے وہاں موجود لکڑی کے کائونٹرز، پیمانے اور دیگر سامان ضبط کر لیا جبکہ13 غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کو سربمہر کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں