ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانیکی آخری تاریخ 12 جون مقرر

اسلام آباد(بیورو چیف) اے جی پی آر نے مالی سال2025ـ26 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر کر دی ، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر)، اسلام آباد نے روان مالی سال کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخوں کا اعلان کر دیاجس کے مطابق تمام ڈرائنگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ خریداریوں ، حاصل کردہ خدمات سے متعلق
کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے جاری کردہ ٹوکن والے تمام غیر منظور شدہ دعووں اور بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی مقرر ہے ،12 جون 2026 تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیر منظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی،اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کے زیر انتظام اسائنمنٹ اکاؤنٹس کیلئے ریلیز جمع کرانیکی آخری تاریخ 19 جون نوٹیفائی ،12 جون 2026 کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا، اے جی پی آر کے مطابق آف سائیکل ادائیگیوں سے متعلق کمپیوٹر پر تبدیل شدہ سٹیٹمنٹس صرف 11 جون تک قبول کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں