تلہ گنگ(نامہ نگار) تلہ گنگ روڈ پر نکہ کہوٹ کے قریب شاہزور اور کیری وین میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، تین افراد زخمی ہو گئے، میت ورثا کے حوالے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق تلہ گنگ روڈ پر نکہ کہوٹ کے قریب شاہزور اور کیری وین میں تصادم،کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، تین افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کا بروقت رسپانس ریسکیو 1122 نے فوری طور پر تلہ گنگ ریسکیو پوائنٹ سے دو ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ریسکیو حکام کے مطابق کیری وین کلر کہار سے پنڈی گھیب جا رہی تھی جبکہ شاہزور گاڑی تلہ گنگ سے راولپنڈی کی جانب رواں دواں تھی۔ نکہ کہوٹ کے قریب دونوں گاڑیوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کیری وین کے ڈرائیور 65سالہ محمد رمضان ولد اللہ دتہ، ضلع اٹک موقع پر جاں بحق ہو گئے۔




