ساہیوال (بیوروچیف) ساہیوال میں ڈکیتی اور چوریوں کا سلسلہ جاری ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرشہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور آر پی او او ر ڈی پی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق ڈکیتی کی واردات جناح سٹریٹ پر چک 78 پانچ آر کے محمد شاہد عمر سے غلام مصطفی نے کار کی فروخت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔بیرونی اڈہ لاریاں میں چک 136 نو ایل کے عابدسے ہزاروں روپے نقدی موبائل کی فروخت کے نام پر ہڑپ کر لی۔ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں ملکہ ہانس کے محمد حسن کے بیٹے کا ٹریفک حادثہ میں زخمی کی ٹانگ کا آپریشن کروانے کا جھانسہ دے کر ہزاروں روپے نقدی لے کر نوسر باز فرار ہو گیا۔ چک 61 پانچ ایل میں علی رضا سے نوسر بازوں نے لاکھوں روپے کے مویشی دھو کہ سے ہتھیا کر فرار ہو گئے۔ چک 116 سات آر میں اختر علی سے نوسر باز احمد فراز اور ملک سہیل موٹر سائیکل لاکر دینے کے بہانے نقدی لے کر رفو چکر ہو گئے۔چک 16 چودہ ایل میں محمد ارشد ٹھیکیدار کو نصیر احمد، عامر نصیر، عثمان اور ہارون نے وزیر اعظم سکیم سے ایک کروڑ روپے کا قرض دلانیکا جھانسہ دے کرلاکھوںروپے نقدی ہتھیا لی اور فرار ہو گئے۔جیون سٹی میں محمد عثمان طیب تاجر کے گھر سے لاکھوںر روپے کی نقدی زیورات،سکیم نمبر تین فرید ٹاؤن میں محمد امیر حمزہ صنعت کار کے گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی زیورات، گھڑیاں مو بائل۔ علاول کالونی میں نازیہ کوثر کے گھر سے نقدی، زیورات دو مو بائل۔ رائل پام کالونی میں طارق محمود کے گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی۔ سوڑی گلی میں محمد آصف شہزاد کے گھر سے نقدی، مو بائل۔ سٹیڈیم روڈ پر محفوظ احمد اسٹیٹ لائف کے آفس سے لاکھوں روپے کی نقدی اور پرائز بانڈزلوٹ کر فرار ہوگئے۔




